تحر یک جمہو ریت کے نہیں کر پشن کے خلاف ہوگی ، چوہدری سرور

تحر یک جمہو ریت کے نہیں کر پشن کے خلاف ہوگی ، چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی 7اگست سے احتجاجی تحر یک جمہو ریت نہیں کر پشن کیخلاف اوراحتساب کیلئے ہوگی،(ن) لیگ اپوزیشن کے ٹی اوآرز مان لیں تو احتجاجی تحر یک نہیں چلے گی،تحر یک انصا ف کسی غیر آئینی طر یقے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں آئیگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے،حکمران اپوزیشن کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا پہلے دن سے موقف ہے کہ ملک میں حقیقی جمہو ریت کا قیام ضروری ہے اور ہم کسی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ کرتے ہیں اور نہ ہی آئندہ کبھی کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے جسکے بعد اب انکی کوشش ہے کہ وہ قوم کو بے وقوف بنا لیں مگر وہ اس میں کسی صورت کا میاب نہیں ہوں گے کیونکہ قوم کے سامنے حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔