پسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،207 کنکشنز پکڑے گئے
پشاور( پاکستان نیوز)چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض کاکڑ کی زیرنگرانی پشاورسرکل کے عمرزئی سب ڈویژن میں چیکنگ کی جس کے دوران 29 میٹربندپائے گئے جس میں دو آرامشین کے میٹرز بھی شامل ہیں.اسی طرح فرنٹےئر عمرزئی میلوڈیز کا ڈائریکٹ کنکشن بھی پکڑا گیا .اسی طرح خیبرسرکل کے کوہاٹ ڈویژن میں 49 بجلی چورپکڑے گئے جس میں 2 انڈسٹریل کنکشن ڈائریکٹ تھے.کمرشل کنکشنوں میں غلام حبیب ہسپتال249پراچہ کالونی 249249کے ڈی اے249کشمیرجوس شاپ249میلینم رسٹورنٹ اینڈ شادی ہال249بہرام میڈیکل سنٹر249ایکس رے شاپ249سپین غر ہوٹل249کوہاٹ میڈیکل سنٹربجلی چوری میں ملوث پائے گئے.اسی طرح لنڈی ارباب سب ڈویژن میں گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں 43 بجلی چور پکڑے گئے جس میں زیادہ تر ڈائریکٹ کنکشن شامل ہیں.سوات سرکل کے درگئی ڈویژن میں 72 بجلی چورپکڑے گئے جس میں دو آئس فیکٹریز کے میٹر سلوپائے گئے .بنوں سرکل میں 14 بجلی چورپکڑے گئے جس میں زیادہ تر ٹیوب ویلز کنکشن ڈائریکٹ تھے.پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں. بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.