شبقدر میں کنڈا صارفین کیخلاف کارروائی ،سینکڑوں کنڈے ہٹا دیئے گئے
شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر کنڈا مافیا بجلی بل کی عدم ادائیگی پر پیسکو اور پولیس کی مشترکہ کاروائی ۔کئی علاقوں کی htلائن منقطع اور ٹرانسفارمر اور سینکڑوں کنڈے ہٹا دئیے بجلی چوروں اور بقایا کی وصولی کے لیے مزید کاروائی کرینگے پیسکو افسران۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو پیسکو انوارالحق اور ایس ای پشاور خالد خان کی خصوصی ہدایت پر ایکسین شبقدر آصف جا ن مروت کی زیر نگرانی ایس ڈی او دوابہ مراد خان اور لائن سپر نٹنڈنٹ عدنان زید بمعہ پیسکو اہلکاروں اور پولیس نے علاقہ کاڑہ خان۔وینو کلے ۔منظورے۔سردریاب اور دیگر علاقوں میں بجلی بل کی عدم ادائیگی اور کنڈوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی اور ان علاقوں کی بجلی منقطع کی بعض علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی کنکشن ہٹادئیے جبکہ بعض جگہوں پر ٹرانسفارمر بھی ہٹا دئیے ایس ڈی او دوآبہ مرادخان اور پیسکو یونین نے عوام سے اپیل ہے کہ بجلی کا بل بروقت اداکریں اور پیسکو اہلکاروں سے تعاون کریں بصورت دیگر کاروائیاں جاری رکھیں گے۔