پنجاب کروڑوں کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر) ایکسائز پولیس نے علاقہ غیر کے راستہ کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن گاڑی کی ٹینکی میں چھپا کر پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کا ر سے 16 کلو ہیروئن برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس کے انسپکٹر سید نوید جمال نے ریگی ماڈل ٹاؤن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ انہیں خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ علاقہ غیر کے راستہ بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جارہی ہے اطلاع ملنے پر انہوں نے برج نائن کے قریب نا کہ بندی کرتے ہوئے علاقہ غیر کی جانب سے آنیوالی موٹر کار نمبر LXE-1707 کو روک کر گاڑی کی چیکنگ کیدوران اسکی ٹینکی میں چھپائی گئی 16 کلو ہیروئن برآمد کرکے واقع میں ملوث سمگلر عارف ولد نیک محمد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔