زاہد اللہ کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹیو افیسر تقرری
پشاور( پاکستان نیوز)پبلک سروس کمشن خیبر پختونخوا کی سفارشات پر مجاز حکام نے شمالی وزیرستان کے زاہد اللہ ولد احمدشرین کی نظامت انسانی حقوق خیبر پختونخوا ،محکمہ قانون،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹیو آفیسر(بی ایس۔17)تقرری کر دی ہے ۔اس امرکا اعلان محکمہ قانون،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔