شیخ آباد ،گھریلو تنازعہ پر بھابھی زخمی

شیخ آباد ،گھریلو تنازعہ پر بھابھی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)گلبہار کے علاقہ شیخ آباد میں نوجوان نے گھریلو تنازعہ کے باعث بھائی کے گھر گھس کر بھابھی کو تشدد کانشانہ بناڈالا جبکہ بھائی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تفصیلات کے مطابق شیخ آباد کے رہائشی علی حیدر ولد غلام محمد نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے گھرمیں موجود تھا اس دوران اس کا چھوٹا بھائی سجاد عرف سجادے وہاں آیا اورگھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ٹی وی اوردیگر سامان تور دیا جبکہ گھر میں موجود اپنی بھابھی کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دیے اورمجھ پر بھی قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی تاہم وہ اس کی فائرنگ سے بال بال بچ گیا پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔