چمکنی میں نوجوان کا اقدام خودکشی
پشاور(کرائمز رپورٹر)چمکنی کے علاقہ میں نوجوان نے گھریلو ناچاکی کے باعث زندگی کا خاتمہ کرنے کی غرض سے خود کو گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ دوسرے واقعہ میں اچانک پستول چل جانے سے گھر میں موجود دوشیزہ شدید زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق مزمل شاہ ولد گل محمد سکنہ حسین آباد اپنے گھرمیں موجود تھا کہ اس دوران اس نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے خود کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا دوسرے واقعہ میں ہدایت ولد اعظم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی 15 سالہ بیٹی مسماۃصباء گل گھر میں موجود تھی اس دوران اچانک اتفاقی طورپر گولی چل جانے سے وہ شدید زخمی ہوگئی چمکنی پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرلی ہیں۔