مردان ،شہری کے غلط پوسٹ مارٹم رپورٹ پرڈی ایچ کیو کے میڈیکل آفیسر خلاف مقدمہ درج
مردان (بیورورپورٹ) شہری کے غلط پوسٹ مارٹم رپورٹ پرڈی ایچ کیو کے میڈیکل آفیسر خلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ صدر پولیس نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر گل رحیم کے خلاف 6مختلف دفعات کے تخت مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق علاقہ گوجرگڑھی کے رہائشی سجاد ولد اسلم خان مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے تاہم ڈاکٹر نے غلط پوسٹ مارٹم رپورٹ دی تھی جس پر مقتول کے بھائی جمیل خان نے عدالت میں درخواست دی عدالت کے حکم پر مقتول کی قبر کشائی کی گئی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کیاگیاگذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنج نے تھانہ صدر پولیس کو مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے چھ مختلف دفعات کے تخت ڈاکٹر گل رحیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیادریں اثناء ڈاکٹر موصوف نے تخت بھائی کی عدالت سے اس ماہ کی 26تاریخ تک قبل ازگرفتاری کی ضمانت حاصل کرلی ۔