سی سی پی او کی سربراہی میں ڈی آر سی ممبران کا اجلاس
پشاور(کرائمز رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس افیسر پشاور کی سربراہی میں بدھ کے روز تھانہ گلبرگ میں واقع ڈی ار سی کینٹ میں ڈی ار سی ممبران کیساتھ میٹنگ منعقد کیا گیا جس میں ایس پی کینٹ ،ایس ڈی پی اوزاور دیگر پولیس افیسرز نے شرکت کی اس موقع پر سی سی پی او صاحب نے ڈی ار سی کینٹ ممبران کی محنت ، فرائض اور کار خیر کو سراہتے ہوئے ان سے تفصیلی ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیف کپیٹل سٹی پولیس افیسر پشاور جناب مبارک زیب خان کی سربراہی میں کینٹ ڈی ار سی میں ڈی آر سی ممبران کیساتھ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ایس پی کینٹ اور ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افیسرز نے شرکت کی ۔اس دوران سی سی پی او پشاور نے ڈی ار سی ممبران کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی ار سی ایک بہت ہی شفاف اور انصاف کے تقاضوں پر مکمل کاربند رہنے والا ایک فعال ادارہ ہے جو کہ عوام کو درپیش روز مرہ کے مسائل ، جائیداد لین دین کے تنازعات کے حل کیلئے کسی انے والے بڑے نقصان سے بچانے کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو کسی بھی تعریف کے محتاج نہیں ڈی ار سی سے جرگہ سسٹم کو تقویت مل رہی ہے اوراس کی بدولت کافی حد تک علاقائی مسئلے مسائل اورتنازعات پر قابو پا یا جاچکا ہے انہوں نے کہاکہ ڈی آر سی کو مزید مستحکم اورمضبوط بنانے کیلئے ڈی آر سی کو ملنے والی درخواستوں کو باقاعدہ رجسٹر میں درج کیا جائے اور ڈی ار سی ممبران کو اپنے منشور پر قائم رہتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورہ کرتے ہوئے فریقین کے مابین صلح صفائی کرائی جائے اس موقع پر ڈی آر سی ممبران نے بھی سی سی پی او صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی طرح ڈی ار سی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے آپ پولیس افسران صاحبان کا ساتھ دینگے اور ڈی ار سی کے کردار کی تشہیر اور عوامی اگاہی میں پولیس کیساتھ بھر پور کوششیں کرینگے۔۔