بٹ خیلہ میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بٹ خیلہ میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) عوامی مسائل کے حل کے لئے ممبر صوبائی اسمبلی اورپی پی پی کے پارلیمانی لیڈرسید محمدعلی شاہ باچہ نے سخاکوٹ میں کھلی کچہر ی کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ خائستہ رحمان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ، ضلع ناظم سید احمد علی شاہ باچہ سمیت تمام محکموں کے آفیسران ،صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز گل روز خان ، تھانوں کے انچارج ، منتخب ناظمین ، کونسلران اور ڈاکٹروں نے بھر پور شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع نائب ناظم محمد ابرار حسین ،اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب خان ، تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، نائب ناظم حاجی اعظم خان ، تحصیل میونسپل آفیسر درگئی آرشد زبیر خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ وکیل خان ، ایکسیئن واپڈ ا درگئی محمد ریاض خان ، ایکسےئن ایریگیشن آفتاب خان ، ایکسئین پنلک ہیلتھ فضل حیات خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید منظربھی موجود تھیں۔ کھلی کچہر ی کے دوران عوا م نے واپڈا درگئی سمیت دیگر محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ اس موقع پر جنرل کونسلر عارف خان نے کہا کہ سخاکوٹ اور مضافات میں ہیروئن کے بڑھتے ہوئے لعنت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں اور مقامی انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ خائستہ رحمان نے کہا کہ عوام کے تعاون سے منشایت فروشوں کو خاتمہ کیا جائیگا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائیگی ۔ انہوں نے تمام تھانوں کے انچارجوں کو ہدایت کی کہ ہیروئن ،شراب اور چرس فروشوں کو فوری طور گرفتار کرکے قانون کے کٹہر ے میں لائیں بصورت دیگر متعلقہ پوسٹ کمانڈر اور اہلکاروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی ۔کھلی کچہری کے موقع پر عوام نے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کیساتھ ساتھ کم وولٹیج کی شکایات لگائیں اور کہا کہ واپڈا درگئی کے ایکسئین کا رویہ عوام کیساتھ نہایت غیر مناسب ہے جبکہ انڈسٹریز کو بجلی کے فراہمی جاری ہے اور تین بجلی گھروں کے باوجود یہاں کے عوام بجلی کے حصول کے لئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم ٹرانسفارمرز ٹھیک کرنے یا کسی اور مسئلے کے لئے واپڈا درگئی کے حکام سے رابطہ کرتے ہیں تو مایوسی کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوتا ۔بازاروں میں نصب ٹرانسفارمرز کئی کئی دن خراب پڑے رہتے ہیں جس پر متعلقہ حکام اور اہلکار ٹھس سے مس نہیں ہوتے جس کے جواب میں ایکسےئن واپڈا محمد ریاض خان نے کہا کہ درگئی میں بڑے ٹرانسفار مروں کی انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا کیونکہ اکثر اوقات اوورلوڈ نگ کی وجہ سے سسٹم ٹریپ کر جاتی ہے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد خدو اور بٹ خیلہ میں گریڈ سٹیشن بنائے جائینگے جبکہ بوسیدہ تاریں تبدیل کرنے کے لئے فنڈز استعمال کئے جار ہے ہیں۔اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل حاجی افتخار خان نے بائیزئی ایریگیشن چینل میں غیر مقامی آفراد کے بھرتی اور تبادلوں پر اعتراض کیا اور کہا کہ بھرتی کے دوران منتخب نمائندوں بشمول ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیاجس پر ایم پی اے نے ایکسئین سے وضاحت طلب کی تو انہوں نے غلط بیانی سے کام لینے کی کوشش کی جس پر چےئرمین ڈیڈک سید محمد علی شاہ باچہ نے ان کی سخت سرزنش کی جس پر ڈپٹی کمشنر خائستہ رحمان نے ایڈیشنل ڈی سی ملاکنڈ کے سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ۔ کھلی کچہری کے دوران نائب ناظم سخاکوٹ خاص سبز علی ،ناظم ورتیر حاجی اکر م خان ، نائب ناظم ورتیر حاجی افتخار خان ، متحدہ ٹریڈ یونین کے صدر حمید خان لالا ، جنرل سیکرٹری حضرت گل ، حاجی نواب خان ، وحید مراد خان ، ویلج کونسل ناظم گھڑی عثمانی خیل غلام حبیب خان ،ناظم ویلج کونسل خانگھڑی نور رحمان ، نائب ناظم وی سی غونڈو مصطفی گل ، ناظم وی سی خرکی ڈھیرئی علی رحمان ، جنرل کونسلرز سخاکوٹ ویلج کونسل عقیل الرحمان ، عارف خان ، سجاد خان ، ناظم پُرانہ سخاکوٹ فضل رحیم خان ، خاتون کونسلر گوہر ناز ، ذیشان یوسف ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا سلمان تاثیرسمیت علاقے کے عوا م نے مسائل کے انبار لگادئیے اور کہا کہ بوسیدہ پائپوں کی وجہ سے لوگ ہیپٹائٹس کے مریض بن رہے ہیں ۔آبادی والے علاقوں میں اسٹیل ملز بننے کی وجہ سے لوگ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ منشیات کے کھلے عام فروخت سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ۔اس موقع پر ویلج کونسل ناظمین ساجد حسین مشوانی نے رورل ہیلتھ سنٹر سخاکوٹ میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور لیبر روم میں سہولیات فراہم کرنے ، پانی کے بوسیدہ پائپوں کی جگہ نئے پائن لگانے اور ٹرانسفارمروں کے فراہمی اور صفائی کرنے کا مطالبہ کیا جس پر انہیں یقین دلایا گیا کہ چند روز میں آر ایچ سی میں ڈاکٹرتعینات کیا جائیگا ۔ اس موقع پر ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے عوامی شکایات پر آرٹونوشاہ میں پرائمری سکول بنانے ، گلو شاہ روڈ تعمیر کرنے ، ڈیگئی مارکیٹ کو 100KVٹرانسفارمر فراہم کرنے ، سخاکوٹ ریلوے سٹیشن میں صفائی اور نالی پختگی کے لئے 20لاکھ روپے مختص کرنے ، پبلک ہیلتھ کے پانی کے اسکیموں کے لئے فنڈز دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھاؤنگا اور عوام کو کسی بھی صورت مایوس نہیں ہونے دونگا ۔ انہوں نے کہا کہ ژالہ باری سے متاثرہ خاندانوں کے مالی امدا د کے لئے اسمبلی فلور پر آواز اُٹھائی ہے لیکن جماعت اسلامی کے ایک صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ژالہ باری سے متاثرہ آفراد کے لئے کوئی فنڈز مختص نہیں ہے اس لئے ان کی مالی مدد نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ درگئی انڈسٹریل اسٹیٹ بننے سے آبادی میں کارخانے لگانے کا مسئلہ حل ہو جائیگا اور تمام کارخانے صنعتی زون میں منتقل ہونگے ۔ ضلعی ناظم سید احمدعلی شاہ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے جس کے ورک آرڈر بھی جاری ہو چکے ہیں اور ملاکنڈ صوبہ خیبر پختونخواہ کا واحد ضلع ہے جہاں ترقیاتی فنڈز اور ورک آرڈر سب سے پہلے جاری ہوئے ہیں ۔