شاہین مسلم ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ ،باپ جاں بحق ،بیٹا زخمی

شاہین مسلم ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ ،باپ جاں بحق ،بیٹا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)پھندو کے علاقہ شاہین مسلم ٹاؤن میں مسلح افراد نے بہیمانہ تشدد کا ن نشانہ بناتے ہوئے ایک شخص کو موت کے گھاٹ جبکہ اس کے بیٹے کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق رحیم آباد شاہین مسلم ٹاؤن کے رہائشی ارشد ولد ارشاد نے پولیس کور پورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے والد ارشاد ولد عبدالہادی کے ہمراہ شاہین مسلم ٹاؤن میں چیرمین دفتر کے قریب موجود تھا اس دوران مسلح ملزمان ملک نثار ، ملک شہزاد ، ملک ہار ون ، ملک سجاد اوربختیار نے ان کے ساتھ تکرار شروع کرتے ہوئے جھگڑا شروع کردیا اوراس کے والد ارشاد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بڑی طرح سے لہولہا ن کردیا ملزمان نے اس پر بھی پستول سے فائرنگ کرکے اسے بھی زخمی کردیا اورخود ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے دونوں زخمی باپ بیٹے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسکا والد ارشاد جاں بحق ہوگیا پولیس نے مجروح ارشد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شر وع کردی ہے۔