ہری پور ،وی سی ناظم کے بھائی نے خودکشی کرلی
ہری پو ر(نمائندہ پاکستان) تحصیل غازی میں وی سی ناظم کے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔متوفی ذہنی مریض تھا ۔ورثاء نے پوسٹ مارٹم نہیں کروا ہے۔ایس ایچ او تھانہ غازی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وی سی الدد حسن پور کے ناظم شاہد خان کے بھائی زاہد ولد شیر بہادر خان عمر چالیس سال نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر کے بندوق سے فائرنگ کے کے خودکشی کر لی ہے۔ متوفی تین بچوں کا باپ تھا اور گاؤں میں کریانہ شاپ تھی تھا نہ غازی کے ایس ایچ او عبد الرحان خان نے صحافیوں کو بتا یا کہ متوفی ذہنی مریض تھا ۔ورثاء کی طرف سے پورسٹ مارٹم بھی نہیں کروایا گیا ہے۔یہ خود کشی کیس ہے۔