یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی بھرتی روک دی گئی
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس وقاراحمدسیٹھ پرمشتمل دورکنی بنچ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹرکے مستعفی ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو مذکورہ پوسٹ پربھرتی کاعمل جاری رکھتے ہوئے حتمی فیصلے سے روک دیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز یونیورسٹی کے پراجیکٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرساجد فہیم کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ یوایس ایڈکادو ارب روپے مالیت کا توانائی کے وسائل کی بہتری سے متعلق پراجیکٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو دیا گیاجنہوں نے یہ پراجیکٹ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے حوالے کیااوران کا ایریزونا یونیورسٹی امریکہ کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہے اور درخواست گذار نے یونیورسٹی کو تحریری طورپرآگاہ کیاکہ یکم ستمبرسے وہ یونیورسٹی میں نہیں ہوگاجس پریونیورسٹی انتظامیہ نے مذکورہ پوسٹ مشتہرکردی جس کاانہیں کوئی اختیار نہ ہے کیونکہ درخواست گذار نے کوئی استعفے نہیں دیاہے لہذانئی بھرتی کوکالعدم قراردیا جائے جس پرفاضل بنچ نے بھرتی کا عمل جاری رکھتے ہوئے حتمی فیصلے سے روک دیااور درخواست گذارکویونیورسٹی انتظامیہ سے بیٹھ کربات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔