کوہاٹ انتظامیہ کی طر ف سے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری

کوہاٹ انتظامیہ کی طر ف سے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)کوہاٹ انتظامیہ کی طر ف سے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمد عمیر نے تاندہ ڈیم روڈ کا دورہ کیا اور بھاری مشینری کے ذریعے درجنوں گھروں ،دکانوں اور دیگر مختلف قسم کے ناجائز تجاوزات کو مسمارکرکے ڈیم روڈ کو دونوں اطراف سے کلےئر کردیاگیا ۔واضح رہے کہ تاندہ ڈیم سڑک کے دونوں اطراف پر محکمہ ابپاشی کی زمین پر کافی عرصے سے قابضین نے ناجائز طریقے سے قبضہ کررکھا تھا ۔اے سی نے بتایا کہ ناجائز قابضین کو کئی بار نوٹسز بھیجے گئے لیکن وہ قبضہ چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھے لہذاانتظامیہ نے آپریشن کا فیصلہ کیا ۔ محمد عمیر نے متنبہ کیا کہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن جاری رہے