کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے پر عزم ہیں ،ڈاکٹر عطاء الرحمان
تخت بھائی (نمائندہ پاکستان) سابق ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کے لئے پرعزم ہے جماعت اسلامی کے رہنماء اور ذمہ داران ہرقسم کرپشن سے خود بھی صاف ہیں اور ان کے کارکنان بھی پاک ہیں 2018 کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی صوبہ خیبر پختونخوا میں لوگوں کی بھاری تعداد میں شمولیت سے جماعت اسلامی ناقابل تسخیر قوت بن گئی ہے کارکن اضاخیل کے اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع تفہیم القرآن میں جائزہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع مردان کے قیم عماد اکبر خان ، محمد یوسف سالارزئی ،حبیب رسول ایڈوکیٹ،سید غفاراور نعمان یوسف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلع مردان کے تمام زونل امراء ،تمام شعبہ جات کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ ماہ کے اجلاس کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی جماعت اسلامی کے تمام نامزد امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جبکہ پاکستان میں بھی جماعت اسلامی ایک ناقابل شکست قوت بن گئی ہے اور آئندہ آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی سمیٹے گی