ضلع نوشہرہ کے تاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ایاز پراچہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ) انجمن تاجران ضلع نوشہرہ کے صدر آیاز پراچہ، جنرل سیکرٹری سعید بخش پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات راجہ سعید نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ کے تاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے نوشہرہ کینٹ میں چند شرپسندوں نے کنٹونمنٹ انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی جو کوشش کی ہم ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ انتظامیہ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے تاجروں کے مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے ہونے چاہیے نہ ہڑتالوں کے ذریعے چند مفاد پرستوں کی وجہ سے تاجروں کے مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے نوشہرہ کینٹ کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بہت جلد سٹیشن کمانڈر برئیگیڈئر محمدوسیم انجم اور ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ محمدسلیم سے ملاقات کرکے تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ نوشہرہ کینٹ کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے نوشہرہ کینٹ میں متاثرہ کیبن مالکان کے مشکلات سے کنٹونمنٹ انتظامیہ کو آگاہ کرکے ان کو متبادل جگہ فراہم کی کوشش کریں گے اور کنٹونمنٹ انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان پیدا ہونے والی غلطی فہمیاں دور کریں گے انہوں نے کہا کہ سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ اور ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ کینٹ نے غریب ہتھ ریڑی والوں کو متبادل جگہ فراہم کرکے ان کو روزگار فراہم کردیا ہے جن پر ہم ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔