آزاد کشمیر انتخابات ،ایس ایس پی کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے

آزاد کشمیر انتخابات ،ایس ایس پی کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)گزشتہ روز پشاورمیں ہونے والے کشمیری الیکشن کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاورسٹی میں قائم پولینگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اس موقع پر ایس پی سٹی ،ڈی ایس پیز اورمتعلقہ ایس ایچ اووز اوردیگر پولیس نفری بھی ان کے ہمراہ موجود تھی، پشاورمیں ہونیوالے کشمیر کے الیکشن کے سلسلہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے 221 پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا اس کے علاوہ الیکشن شروع ہونے سے پہلے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران شہرکے مختلف علاقوں سے 180 افغان مہاجرین اور300 سے زائد جرائم پیشہ اورمشتبہ افراد گرفتار کرلیے ۔پولنگ سٹیشنوں کے دورہ کے موقع پر ا یس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت نے تمام پولیس افسران اورجوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے بہتر انتظامات کیے جائیں اورمشکوک افرادپر کڑی نظر رکھی جائیں تفصیلات کے مطابق جمعرا ت کے روز پشاورمیں آزاد جموں کشمیرکے حلقہ ایل اے 41وادی 6 کے سلسلہ میں کشمیریوں کی جانب سے ووٹ پول کرنے کیلئے پشاورکے مختلف علاقوں میں پولینگ سٹیشن قائم کیے گئے جس میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے 221 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا تھاجن میں پولیس افسران بھی شامل تھے سیکیورٹی انتظامات کی غرض سے تمام پولینگ سٹیشنز کو بی ڈی ایس اورسنیپرز ڈاگ کے زریعے سرچ کیا گیا اوراس کے بعد پولینگ کا سلسلہ شروع کیا گیا پشاورپولیس کی جانب سے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پشاورشہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بھی کیا گیا جس کے دوران 180 افغان باشندوں اور300 سے زائد جرائم پیشہ ا ورمشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ایس ایس پی آپریشنز پشاورعباس مجید خان مروت نے پولینگ سٹیشنز کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود بھی پولینگ سٹیشنوں کا وزٹ کیا اس موقع پرایس پی سٹی وسیم خلیل ،اوردیگر پولیس افسران اوراہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے پولینگ سٹینشوں کے دورہ کیدوران انہوں نے وہاں تعینات اہلکاروں کو مشکو ک افراد پر کڑی نظر رکھنے اورامن وامان کے قیام کی خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔