ہری پور ،حکومتی اعلانات اور اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے
ہری پو ر(بیورورپورٹ)حکومتی اعلانات و اقدمات دھر ے کے دھر ے رہ گئے ،غازی جیسے حساس علاقہ میں افغانیوں کی کھلے عام بلاک روک ٹوک آمد و رفت جا ری ،کاروبار و رہائش بھی شہری علاقوں میں ،متعلقہ اداروں نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ،عوام میں چہ میگو ئیاں ،تفصیلا ت کے مطابق مرکزی و صوبائی حکومت نے گذشتہ چند ما ہ سے ملک بھر بالخصوص KPKمیں افغان مہاجرین کی شہر ی علاقوں میں رہائش و کا روبار پر پابندی عائد کر تے ہو ئے انہیں کیمپوں تک محدود کر نے کے اقدامات شروع کئے ہوئے ہیں تا ہم ہر ی پور با لخصوص غازی میں ا لٹی گنگا بہہ رہی ہے ،تحصیل غازی جیسے حساس ترین علاقہ میں افغانی نہ صرف کیمپوں سے با ہر شہر ی علاقوں میں رہائش رکھے ہوئے بلکہ وہ دھڑ لے سے جا ئز و نا جائز کا روبار بھی کر رہے ہیں ،غازی کے مختلف مقامات پر با اثر مقامی افراد کی ملی بھگت سے با رگین سنٹر ز کے نام پر گاڑیوں اور سود کا لین دین کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ منشیا ت و انسانی سمگلنگ کے دھندوں کا بھی انکشاف ہوا ہے تاہم اس ساری صورتحال پر قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے عوام میں مختلف چہ میگو ئیاں جنم لے رہی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے حکام با لا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے