مردان ،آزاد کشمیر انتخابات ،حلقہ این اے پر پی ٹی آئی کے عبدالماجد کامیاب

مردان ،آزاد کشمیر انتخابات ،حلقہ این اے پر پی ٹی آئی کے عبدالماجد کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات حلقہ ایل اے6پر پی ٹی آئی کے عبدالماجد خان کامیاب جبکہ ایل اے35پر آزاد امیدوارنے برتری حاصل کرلی ملک کے دیگر حصوں کی طرح آزاد کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے لئے مردان میں بھی ووٹ ڈالے گئے یہاں دوحلقوں ایل اے 6میں 5امیدوار کے درمیان ٹاکر اہوا جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالماجد خان نے 8ووٹ لے کر اپنے تمام امیدوار پر برتری حاصل کرلی جبکہ جے یو آئی کے امیدوار محمد فیاض سلہریا نے 4اور جماعت اسلامی کے نورالہادی نے ایک ووٹ حاصل کیا قانون ساز اسمبلی کے دوسرے حلقے ایل اے35میں پانچ امیدوار آمنے سامنے تھے جہاں آزاد امیدوار محمد صغیر نے 21ووٹ لے کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ان کے مخالف امیدوار حمیدخان ( پی ٹی آئی ) اور راجہ محمد صدیق(مسلم لیگ ن) نے گیارہ گیارہ ووٹ حاصل کئے ۔