غیر قانونی جال سے شکار کرنے والے 4 افراد گرفتار

غیر قانونی جال سے شکار کرنے والے 4 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فشریز اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کریک ایریا میں کارروائی کرکے غیر قانونی جال سے شکار کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے 4 جال بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اس حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کریک ایریا میں ایک کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ممنوعہ جال سے شکار کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ممنوعہ باریک جال سے شکار کے دوران چھوٹی مچھلیاں بھی جال میں پھنس جاتی ہیں جس سے مچھلیوں کی افزائش نہیں ہوپاتی اور اس جال سے مچھلیوں کی نسل کشی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد اور قبضے میں لئے گئے جال کو سندھ فشریز کے حوالے کردیا گیا ہے۔