وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات ،کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات ،کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات ،کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اوروادی کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔
سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی ۔طویل عرصہ بعد ہونے والی اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بعد ہونے والی صورتحال، داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آج اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تمام مسلح افراد کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے اہم ترین وزرا شرکت کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -