انیس قائم خانی کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور مقدمے میں دھر لیا گیا

انیس قائم خانی کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور مقدمے میں دھر لیا گیا
انیس قائم خانی کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور مقدمے میں دھر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی مشکلات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اوراب انہیں ایک اور مقدمے میں دھر لیا گیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے خلاف 1994میں کینٹ حیدر آباد تھانے میں مقدمہ درج تھا جس پر انکے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ مقدمے میں فائرنگ اور جلاﺅ گھراﺅ کی دفعات شامل ہیں ۔
یاد رہے اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا ۔ مقدمے میں انیس قائم خانی ، کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر، رﺅف صدیقی اور قادر پٹیل پر دہشت گردوں کے علاج میں معاونت جیسے الزامات ہیں ۔

مزید :

کراچی -