بھارتی ریاست بہار میں گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا‘ پولیس نے اتار دیا

بھارتی ریاست بہار میں گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا‘ پولیس نے اتار دیا
بھارتی ریاست بہار میں گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا‘ پولیس نے اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نالندا (آئی این پی) بھارت میں ایک شخص نے اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پرچم اتار دیا اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے آبائی ضلع میں ایک شخص نے اپنے گھر پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ نالندا کے ایک محلے میں محمد جیادالدین رضا خان نامی شخص نے اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لگایا، جس کی اطلاع صبح سویرے علاقہ مکینوں نے مقامی پولیس کو دی۔اطلاع کے فوری بعد پولیس نے اس شخص کے گھر پہنچ کر پاکستانی پرچم کو اتار دیا جبکہ اس معاملے کی تفتیش کا بھی آغاز کردیا۔

ایس پی کمار برکت نے بتایا کہ محمد جیادالدین رضا خان اور اس کی بیوی شبانہ انور نے بیٹے کی پیدائش کی منت مانگی تھی جس کے پوری ہونے پر انہوں نے اپنے گھر پر پاکستانی جھنڈا لہرایا۔