ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں: پوزیشن ہولڈر طالبہ ضرور بنیں مگر ہڑتال نہ کریں: وزیراعلیٰ کا مکالمہ

ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں: پوزیشن ہولڈر طالبہ ضرور بنیں مگر ہڑتال نہ کریں: ...
ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں: پوزیشن ہولڈر طالبہ ضرور بنیں مگر ہڑتال نہ کریں: وزیراعلیٰ کا مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محنت کش خاندانوں سے تعلق رکھنے والے میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کا فرداً فرداً خود تعارف کرایا۔

وزیراعلیٰ نے تمام پوزیشن ہولڈرز اوران کے والدین کے نام پکارے اور پوزیشن ہولڈرز کے والدین کے ذریعہ معاش کا بھی ذکر کیا۔ تعلیمی بورڈ سرگودھا سے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حبیبہ شاہد نے کہا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرسکوں جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ ڈاکٹر ضرور بنیں لیکن ہڑتال یا احتجاج نہ کریں کیونکہ یہ مسیحائی کے پیشے کی روح کے خلاف ہے۔ بہاولپور کی پوزیشن ہولڈر طالبہ اقرا نے بتایاکہ میرے پاس تعلیم کے اخراجات نہیں تھے اور میرے والدین بھی مجھے پڑھانا نہیں چاہتے تھے جس پر میری ہیڈ مسٹریس نے میرے والدین کو قائل کیا اور میرے تعلیمی اخراجات بھی پورے کیے جس پر وزیراعلیٰ نے اس ہیڈ مسٹریس کے اس کردار کو سراہا۔

گوجرانوالہ بورڈکی یتیم پویشن ہولڈر بچی نیلم شہزادی، راولپنڈی بورڈ کی پوزیشن ہولڈر یتیم بچے آفاق کمال اور شہید کے بیٹے پوزیشن ہولڈر مامون رشید کی باتیں سن کر وزیراعلیٰ آبدیدہ ہوگئے۔ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پروگرام میں پیشرفت سے متعلق تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران وزیر اعلی شہباز شریف کی جانب سے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے فوری نوعیت کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربر نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے جس تیز رفتاری سے صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ یقیناًاس کے مثبت نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے جن کا براہ راست فائدہ مریضوں کو ہو گا۔

مزید :

لاہور -