بی جے پی رہنما نے مایاوتی کو طوائف کہہ ڈالا
لکھنو (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور دلت رہنما مایا وتی کے بارے میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر دیا شنکر سنگھ کے نازیبا بیان کے بعد مایا وتی کے ہزاروں حامی احتجاج کرتے ہوئے لکھنو کی سڑکوں پر نکل آئے۔ادھر بی جے پی نے دیا شنکرسنگھ کو پارٹی سے بر طرف کر دیا ہے ، لیکن مایاوتی نے انکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف معافی مانگنا کافی نہیں ہے ، پورا ملک اس نازیبا بیان کیلئے بی جے پی کو معاف نہیں کرے گا۔ دیا شنکر نے کہا تھا کہ مایاوتی ریاستی انتخابات کیلئے پیسے لیکر ٹکٹ تقسیم کر رہی ہیں اور وہ ایک ایسی طوائف کی مانند ہیں جو اپنی قیمت بدلتی رہتی ہے۔ بعد ازاں شدید تنقید پر دیا شنکر نے بیان پر معافی مانگ لی تھی۔