قندیل قتل، پولیس ملزم کو پولی گرافک، ڈی این اے کیلئے لاہور لے گئی
ملتان (ویب ڈیسک) قندیل قتل کیس پولیس وسیم کا پولی گرافک اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کیلئے لاہور پہنچ گئی جہاں پر پولیس اس کو لاہور فرینزک لیبارٹری لے کر جائے گی۔ دوسری جانب پولیس نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں وسیم کے موبائل ڈیٹا سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں چار گرفتار ہونے والے افراد سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جس میں اس کا بہنوئی ظفر، چچ زاد حق نواز، عبدالباسط اور علی نامی شخص شامل ہیں مگر پولیس کو ان سے قابل ذکر معلومات نہ مل سکیں ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے جسم سے لئے گئے نمونوں کی رپورٹ جلد لینے کے لئے فرینزک سائنس لیبارٹری کو ریمائینڈر لکھا ہے کہ نمونے کے رزلٹ جلد سے جلد دئیے جائیں تاکہ اس کے نتیجہ کی روشنی میں جلد سے جلد کیس کی تفتیش مکمل کی جاسکے۔