پولیس نے اسلام آباد سے ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا ،لوٹی گئی نقدی اور سامان برآمد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ۔
چینل 24کے مطابق اسلام آباد سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گروہ پکڑا گیا ، گورہ میں 2خواتین بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ کرایہ پر گاڑی لیکر لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹتا ہے اورپچھلے کافی عرصے سے اس گھناﺅنے کا م میں مصروف ہے تاہم ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں طریقہ واردات کے بارے میں بتایا ہے جبکہ انکے قبضے سے نقدی اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیاگیاہے ۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ گروہ کرایے کی گاڑی پر سفر کرتا تھا او ر اس دوران لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کر
لوٹ مار کرتا تھا ۔ گروہ میں ملوث افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے ۔