پاکستانی پرفارمنس بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوئی، جیت کے خواب ڈرانے لگے

پاکستانی پرفارمنس بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوئی، جیت کے خواب ڈرانے لگے
پاکستانی پرفارمنس بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوئی، جیت کے خواب ڈرانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں شکست دے کر خوشیاں منائیں تو بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو گیا اور اسے پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کا خواب ڈرانے لگے ۔ پاکستان نے لارڈز میں انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر بھارتی میڈیا کو خوف میں مبتلا کر دیا اور وہ قومی ٹیم کے پیچھے ہی پڑ گیا ہے ۔

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور اگر پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے آگے ہو جائے گا اور پاکستان کی یہ برتری بھارت، ویسٹ انڈیزکو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر کے بھی ختم نہیں کر سکتا ۔ بھارت اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 112پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور اگر سری لنکا آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں ہرایتا ہے تب بھی بادشاہت کا تاج پاکستان کے سرہی سجے گا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پاکستان کا کامیاب ترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کپتانی میں پاکستان مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہا ہے جبکہ انگلینڈ کو بھی مصباح الحق نے پہلی اننگز میں شاندار سنچری کی ہی بدولت شکست سے دو چار کی اور انہوں نے قومی ٹیم کے سابق اور مایہ نازکپتان عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، عمران خان کی جیت کی تناسب 29.17 تھی جب کہ مصباح کی جیت کی تناسب 48.84 ہے۔ واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سریز میں برتری حاصل کی تھی۔

مزید :

کھیل -