وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہے، اچھا سکور کرنے کی کوشش کرینگے: کک، یہ میچ ہمارے لئے چیلنج ہے: مصباح
اولڈ ٹریفورڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر انگلش کپتان الیسٹر کک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گارہے۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ اچھا سکور کرکے پاکستان کو دباو میں لا سکیں۔ٹیم میں اینڈرسن اور بین سٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جس سے امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ ہمارے لئے چیلنچ رکھتا ہے اس کو جیت کر اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیشن میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ انگلینڈ کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں، اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔