مودی کے حکم پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا،مقدمہ درج کیاجائے:لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

مودی کے حکم پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا،مقدمہ درج کیاجائے:لاہور ...
مودی کے حکم پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا،مقدمہ درج کیاجائے:لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوںنہتے کشمیریوں کیخلاف ظلم و بربریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حکم پر کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہےجس پر پاکستانی عوام میں شدی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مودی کے خلاف دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا جائے ۔ ابتدائی طور پر اس درخواست کے سماعت کے لیے منظور ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

یادرہے کہ بھارتی عدالت میں برہانی وانی کی شہاد ت کی مذمت کیے جانے پر وزیراعظم نوازشریف کیخلاف مقدمے کے لیے درخواست دائر کی ہے ۔