چینی کمپنی نے 60 جھگڑالو ملازمین چین بھیج دئیے
صوابی (ویب ڈیسک) تربیلا ڈیم کے چوتھے منصوبے پر کام کرنے والے چائنیز کمپنی سائنو ہائیڈرونے آپس میں لڑائی کرنے اور ایک دوسرے کو زخمی کرنے پر اپنے 60 ملازمین واپس چین بھیج دئیے۔
تفصیلات کے مطابق ان ملازمین نے رمضان المبارک سے قبل رات کے وقت قمار بازی کے دوران جھگڑا کیا تھا جس میں کئی چائنیز ملازمین زخمی ہوئے تھے۔ حکومت چین نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا اور کمپنی حکام نے گزشتہ روز کام کرنے والے 60 ملازمین جن میں مختلف سب انجینئرز اور دیگر ماہرین شامل تھے، واپس اپنے ملک چین روانہ کردئیے۔