دوسرا ٹیسٹ:ابتدائی جھٹکے کے بعد میزبان ٹیم سنبھل گئی، کھانے کے وقفے پر انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 95رنز
اولڈ ٹریفورڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میںابتدائی جھٹکے کے بعد میزبان ٹیم سنبھل گئی۔اب تک انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 95رنز بنا لئے ہیں۔کپتان کک40اور جوئے روٹ 41پر ناٹ آوٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ عامر نے حاصل کی جنہوں نے ایلکس ہیلز کو 10پر بولڈ کیا ۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم کو کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔