بچوں کے جھگڑے پر قتل، سیشن عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنا دی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت سنا دی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ غوری نے ملزم موسیٰ کو سزائے موت اور شان عرف ببلو کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ملزمان نے 2012ءمیں بچوں کے جھگڑے پر اقبال شاہ کو قتل کر دیا تھا۔