بالی ووڈ سٹار رجنی کانت کی فلم”کبالی“ کیلئے شائقین بے قابو، لمبی لمبی قطاریں،ٹکٹ کی بلیک میں 5ہزار تک فروخت
ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار رجنی کانت نے ایک ایسا ریکارڈ بنا لیا ہے جو اب تک کسی بھی اداکار کے حصے میں نہیں آیا۔ انکی فلم”کبالی“ کیلئے شائقین بے قابو، ہوگئے ہیں۔ سینما گھروں میں اس فلم کو دیکھنے والوں کیلمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں جبکہ اس کی ٹکٹ کی بلیک میں 5ہزار تک فروخت ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی فلم دیکھنے کے لیے ان کے مداح بیتاب رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کی ریلیز کے بعد کئی دنوں تک کھڑکی توڑ رش ہوتا ہے تاہم اب ایک بار پھر ان ریلیز ہونے والی فلم ”کبالی“ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔جہاں یہ فلم لگی ہوئی ہے وہاں ہزاروں افراد لائنوں میں لگے ہوتے ہیں تاکہ ٹکٹ مل جائے لیکن فلم کے ٹکٹ پہلے سے ہی فروخت ہوچکے ہیں جس پر ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت شروع ہوچکی ہے اور ایک ٹکٹ 5000 میں فروخت ہورہی ہے ان کے مداح بلیک میں5000 روپے کا ٹکٹ خرید کر فلم دیکھ رہے ہیں۔