کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کا چیچہ وطنی اور پاک پتن میں انتظامیہ کی جانب سے سسٹم اٹھانے پر اظہار تشویش
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کی جانب سے چیچہ وطنی اور پاک پتن میں کیبل آپریٹرز کا سسٹم اٹھانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی عدالتی حکم کے بغیر کارروائی غیر قانونی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی بی اے اور پیمرا اس معاملے کا نوٹس لیں ،اگر 48گھنٹوں میں مطالبات منظور نہ ہوئے تو لائحہ عمل طے کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیلز اینڈ سروسز کی مد میں کیبل آپریٹرز پر ٹیک عائد کیے گئے اس لیے ٹیکس سیلز اینڈ سروسز کی مدمیں بھیجا جائے ،کیبل آپریٹر ز بہت کم خرچہ پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی کاروبار کو ختم کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کی ملاقات میں معاملات طے کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا چناچہ اب شہباز شریف سے فوری طور پر مذاکرات کا انتظام کیا جائے ۔