بارشوں سے چھتیں گرنے کے دو مختلف واقعات میں 10افراد زخمی ہو گئے

بارشوں سے چھتیں گرنے کے دو مختلف واقعات میں 10افراد زخمی ہو گئے
بارشوں سے چھتیں گرنے کے دو مختلف واقعات میں 10افراد زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )کاہنہ اور بند روڈ میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے دو مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ پر واقع دو منزلہ عمارت کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 7افراد زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچا یا جہاں دو افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔ادھر بند روڈ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کے دو بچے ملبے تلے دب گئے تاہم امدادی ٹیموں نے انہیں ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید :

لاہور -