سیریل کلر کے بعد سیریل دولہا بھی آگیا، ایک نہیں، دو نہیں، چار بھی نہیں! کتنی لڑکیوں کو اپنی دلہن بنالیا؟ جان کر مَرد حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

سیریل کلر کے بعد سیریل دولہا بھی آگیا، ایک نہیں، دو نہیں، چار بھی نہیں! کتنی ...
سیریل کلر کے بعد سیریل دولہا بھی آگیا، ایک نہیں، دو نہیں، چار بھی نہیں! کتنی لڑکیوں کو اپنی دلہن بنالیا؟ جان کر مَرد حسد میں مبتلا ہوجائیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادیاں کرکے لوگوں کو لوٹنے والی خواتین کے متعلق تو آپ نے سن رکھا ہو گا مگر بھارت میں ایک ایسا مرد بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام قادر باشا ہے جو اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ خواتین کو ورغلا کر شادی کرتا ہے اور پھر گھر سے ان کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتا ہے۔ نئے واقعے میں اس نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدورائے میں 28سالہ بانو کو لوٹا۔ بانو نے پولیس میں درج کروائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”2011ءمیں میری پہلی شادی ہوئی لیکن ایک سال میں ہی طلاق ہو گئی۔ کچھ عرصہ قبل میں ایک مسجد میں گئی جہاں میری ملاقات تھسلیما عرف ناگر نامی ایک شخص سے ہوئی۔ جلد ہی ہماری دوستی ہو گئی اور ہم آپس میں ذاتی معاملات پر بھی گفتگو کرنے لگے۔ کچھ دن بعد ناگر میرے پاس ایک شخص قادر باشا کو لے کر آیا اور بتایا کہ یہ شخص مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ میں نے کچھ ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تو وہ مجھے مجبور کرنے لگا۔ اس نے قادر باشا کی بہت تعریفیں کیں۔ اس کے مجبور کرنے پر میں شادی کے لیے رضامند ہو گئی۔ شادی کے بعد کچھ دن تک سب کچھ خوشگواریت سے چلتا رہا۔ پھر ایک روز قادر باشا نے مجھے کہا کہ وہ کسی کام سے دوسرے شہر جا رہا ہے اور چند روز بعد واپس آئے گا۔ اس کے جانے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میری جمع پونجی ساڑھے 3لاکھ روپے اور طلائی زیورات غائب تھے۔ اس پر میں نے قادر سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ نقدی اور زیوارت اس کے پاس ہیں، جو اسے چاہئیں تھے۔ اس نے یقین دلایا کہ وہ جلد واپس آ جائے گا۔ اس کے بعد اس نے میرا فون سننا بھی بند کر دیا۔جب میں نے اس کے متعلق تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وہ اس طرح پہلے بھی 7عورتوں سے شادیاں کرکے انہیں لوٹ چکا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق بانو کی درخواست پرناگر اور قادر باشا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -