’سعودی عرب کے شہر جدہ کیلئے سنگین ترین خطرہ!‘ کیا ہونے والا ہے؟ سخت ترین وارننگ جاری کردی گئی

’سعودی عرب کے شہر جدہ کیلئے سنگین ترین خطرہ!‘ کیا ہونے والا ہے؟ سخت ترین ...
’سعودی عرب کے شہر جدہ کیلئے سنگین ترین خطرہ!‘ کیا ہونے والا ہے؟ سخت ترین وارننگ جاری کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کی حکومتوں کی جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کا خمیازہ دہشت گردی کی صورت میں صرف ان ممالک کے عوام کو ہی نہیں بھگتنا پڑ رہا بلکہ اس کے اثرات دیگر ممالک تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ حال ہی میں تیزی پکڑجانے والی دہشت گردی کی لہر نے صرف مغربی ممالک کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ سعودی عرب جیسے ملک میں بھی دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اسی خطرے سے خبردار کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ یہاں کسی بھی وقت دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں۔
نیو یارک ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں خصوصاً مارکیٹوں، ریستورانوں اور شاپنگ مالز میں حملے کا خدشہ ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سعودی عرب کے سفر کا ارادہ رکھنے والے امریکی شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ مملکت میں موجود امریکی سرکاری اہلکاروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ یمن کی سرحد سے کم از کم 50 میل دور رہیں۔

ایسی تصاویریا ویڈیوز ناقابل برداشت ہیں، عرب ملک نے واضح اعلان کردیا، ہدایات جاری
واضح رہے کہ سعودی عرب کے بارے میں جاری کی گئی وارننگ سے محض پانچ گھنٹے قبل امریکہ ترکی کے بارے میں بھی ایسی ہی وارننگ جاری کرچکا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ترکی اور سعودی عرب جیسے ممالک میں مغربی ممالک کے شہریوں اور خصوصاً امریکی شہریوں کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس خطرے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید :

عرب دنیا -