قائم علی شاہ کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات ،سند ھ حکومت اور رینجرز کے درمیان معاملات طے پاگئے

قائم علی شاہ کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات ،سند ھ حکومت اور رینجرز کے درمیان ...
قائم علی شاہ کی کور کمانڈر کراچی سے ملاقات ،سند ھ حکومت اور رینجرز کے درمیان معاملات طے پاگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی جنرل نویدمختار کے درمیان ملاقات میں سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان معاملات طے پا گئے ،اگلے ہفتے رینجرز کے سندھ میں قیام اور خصوصی اختیارات کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا جائے گا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی نے ملاقات کی جس میں کراچی کی سیکیورٹی صورتحال اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں جنرل نوید مختار نے قائم علی شاہ کو کراچی میں رینجرز کی کارکردگی اور آپریشن کے اثرات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جس کے بعد سندھ حکومت اور رینجرزکے درمیان معاملات طے پا گئے ۔

نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے رینجرز کی توسیع کامعاملہ سندھ اسمبلی کی منظوری سے مشروط کر دیاہے ۔