کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا گرم ترین مقام کونسا ہے؟ جانئے پاکستان کے انتہائی قریب اس جگہ کے بارے میں جس کا بیشتر پاکستانیوں کو بھی معلوم نہیں

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا گرم ترین مقام کونسا ہے؟ جانئے پاکستان کے انتہائی ...
کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا گرم ترین مقام کونسا ہے؟ جانئے پاکستان کے انتہائی قریب اس جگہ کے بارے میں جس کا بیشتر پاکستانیوں کو بھی معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں موسم گرما عروج کو پہنچتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا دنیا میں سب سے زیادہ گرمی ہمارے ہاں ہی پڑتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا کا گرم ترین مقام ہمارے ہمسایہ ملک ایران میں واقع ہے، جہاں موسم گرما میں درجہ حرارت عموماً 65ڈگری سیلسیئس تک جاپہنچتا ہے۔
ویب سائٹ وین آن ارتھ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہر کرمان کے شمال مشرق میں واقع دشت لوط صحرا دنیا کا گرم ترین مقام ہے، جہاں جھلسا دینے والی گرمی اور پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے سینکڑوں میل تک ہریالی کا نام و نشان نظر نہیں آتا۔ یہ صحرا ایران میں پست ترین خطہ ارض بھی ہے جس کی سطح سمندر سے بلندی صرف 56 میٹر ہے، اور یہ دنیا کا 25واں بڑا صحرا ہے۔

وہ عرب ملک جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جاپہنچا، اتنی گرمی کہ حکومت نے 2 روز چھٹی کا اعلان کردیا
دشت لوط صحرا مغربی، مرکزی اور مشرقی حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ مغربی حصے میں زیادہ تر خشک ریت کے ٹیلے ہیں۔ مرکزی حصہ سب سے بڑا اور ہموار ہے جبکہ مشرقی حصہ ریت کی بلند چوٹیوں کی وجہ سے دشوار گزار ترین علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس صحرا میں پائی جانے والی سب سے پراسرار چیز سینکڑوں فٹ بلند ریت کے ستون ہیں، جبکہ مغربی حصے میں پائی جانے والی نمک کی کان ”گاﺅدے نمک“ بھی ایک عجوبہ ہے۔ دشت لوط صحرا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 70.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جس کی کوئی دوسری مثال دنیا کے کسی اور خطے میں آج تک سامنے نہیں آئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -