مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ،پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ،پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ،پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا دعویٰ مسترد کردیا ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق جموںو کشمیر کو متنازع ریاست تسلیم کیا گیااس لیے جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع ریاست ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان آزادی اظہار رائے کے ساتھ مکمل اور فعال جمہوریت ہے اور یہاں بنیادی انسانی حقوق پر عمل کیا جاتا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستانی عوام دکھ اور غصے میںہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے امن احتجاج کا حق استعمال کر رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -