جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کی بالی ووڈ میں انٹری:فلم کا ٹریلر جاری
ممبئی(نیوز ڈیسک)کئی پاکستانی اداکاروں کی بالی ووڈ میں انٹری کے بعد اب اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے بھی بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے شروع کردئیے ہیں۔مومل شیخ کی رومانس اور مزاح سے بھرپور بالی ووڈ فلم’ہپی بھاگ جائے گی‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہے جس کے بعد اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوتی ہے جو اسے واپس ہندوستان جانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مومل شیخ کے علاوہ ابھے دیول، جمی شیر گل،پیوش مشرا،ڈیانا پینٹی اور علی فضل اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔