دوسرا ٹیسٹ: پہلا دن کک اور روٹ کے نام، انگلینڈ نے چار وکٹوں پر 314رنز بنا لئے
اولڈ ٹریفورڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن انگلش کپتان الیسٹر کک اور بلے باز جوئے روٹ کے نام رہا۔ دونوں نے سنچریاں سکور کرکے میچ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط بنا دی۔کک 105رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ روٹ 141پر اب بھی ناٹ آوٹ ہیں۔ عامر اور راحت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ کو کوئی بھی وکٹ نہ مل سکی۔پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے چار وکٹوں پر 314رنز بنا لئے تھے۔