الہٰ آباد گرڈتا کنگن پور گرڈ 132Kv نئی فیڈنگ ٹرانسمیشن لائن ڈال دی گئی

الہٰ آباد گرڈتا کنگن پور گرڈ 132Kv نئی فیڈنگ ٹرانسمیشن لائن ڈال دی گئی

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر تعمیری اور توسیعی کام سرانجام دے رہی ہے ۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق الہٰ آباد گرڈ سے کنگن پور گرڈ تک 132Kvکی نئی فیڈنگ ٹرانسمیشن لائن ڈال دی گئی ہے۔ اس سے قبل یہاں 66Kvکی لائن کام کر رہی تھی جوکہ انتہائی پرانی اور خستہ حال ہو چکی تھی اور یہی وجہ تھی کے وہاں آئے دن بریک ڈاؤن اور لو وولٹیج کے مسئلے کا نہ صرف سامنا رہتا تھا بلکہ یہ حادثات کا بھی سبب بن رہی تھی ۔چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کنگن پور گرڈ کے 4فیڈروں کو بھی 66Kvسے 132Kvپر شفٹ کردیا گیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کے مطابق ان فیڈروں سے ملحقہ علاقے کئی عرصے سے ناقص سسٹم اور وولٹیج کی کمی کی باعث مشکلات کا شکار تھے جس کی وجہ سے نہ صرف گھریلو بلکہ ٹیوب ویل کنکشن اور انڈسٹریل کنکشن کو بھی مکمل بجلی نہیں مل پاتی تھی۔ چار فیڈروں کی132Kvگرڈ پر شفٹنگ سے نہ صرف گھریلو بلکہ زرعی اور انڈسٹریل کنکشنز کے حامل صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔کنگن پور گرڈ سے جو 4فیڈر شفٹ کیئے گئے ہیں ان کی تفصیلات کچھ یوں ہے کہ 11Kvگاندھی روم سنگھ فیڈر کے شفٹ ہونے سے قاضی والہ ، ہاشم پورہ اور صاحبیکی کے علاقوں کو ریلیف حاصل ہو گا جبکہ 11Kvمنڈی ہیرا سنگھ کے باعث جلانوالی ، منڈی احمد آباد اور جھنگ عبداللہ آباد کے علاقے مستفید ہوں گے۔ترجمان کے مطابق تیسرے11Kvفیڈر پی ایل یو اے کے باعث رکن پورہ اور چھبر جبکہ 11Kvکالاس فیڈر کی وجہ سے کالاس کے علاقے کو فائدہ حاصل ہو سکے گا ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں تمام سرکلز بشمول نادرن ، سینٹرل ، ایسٹرن ، اوکاڑہ ، ساؤتھ ، شیخوپورہ اور قصور سرکل میں تر جیحی بنیادوں پر نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر، نئے فیڈروں سے بجلی کی سپلائی ، فیڈروں کی اپ گریڈیشن اور ذیادہ استعداد کار کے حامل ٹرانسفارمر کی تنصیب کی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر