’’ظفری حجازی گرفتار ہوگیا ہے‘‘انوشہ رحمان کی اسحاق ڈار کو بذریعہ پر چی خبر پہنچی :اے آر وائے نیوز کا دعویٰ

’’ظفری حجازی گرفتار ہوگیا ہے‘‘انوشہ رحمان کی اسحاق ڈار کو بذریعہ پر چی خبر ...
’’ظفری حجازی گرفتار ہوگیا ہے‘‘انوشہ رحمان کی اسحاق ڈار کو بذریعہ پر چی خبر پہنچی :اے آر وائے نیوز کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے آروائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ظفرحجازی کی گرفتاری کی خبر اسحاق ڈار کو وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے ایک پرچی کے ذریعے دی۔

وادی لیپہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 1بچہ شہید،2بچوں سمیت3افرادزخمی

اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک میٹنگ کے دوران اس وقت جھٹکا لگا جب انہیں وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان کی جانب سے ایک پرچی وصول ہوئی جس میں چیئرمین ظفرحجازی کو گرفتار کئے جانے کی خبر دئی گئی تھی،وزیر خزانہ نے جونہی یہ خبر پڑی و ہ بے چینی کے عالم میں مبتلا ہوگئے جبکہ اس بے چینی اور پریشانی کو میٹنگ کے دوران ان کے چہرے پر صاف صاف دیکھا جا سکتا تھا۔واضح رہے کہ ظفر حجازی کے خلاف انکے اپنے ہی محکمے کے تین ڈائریکٹرز نے بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ظفر حجازی نے دباؤ ڈال کر ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرانے کی کوشش کی، تاہم سپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے درخواست ضمانت منسوخ ہونے پرایف آئی اے نے پہلے ان کو گرفتار کرکے اپنے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا جہاں سے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

مزید : قومی