’یہ مجھے بلیک میل کررہا ہے اور میرے ہونے والے شوہر کو فون کرکے کہتا ہے کہ۔۔۔‘ دبئی میں مقیم پاکستانی شہری کے خلاف شکایت لے کر دبئی کی عدالت میں جانے والی برطانوی لڑکی کو ہی پولیس نے گرفتار کرلیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

’یہ مجھے بلیک میل کررہا ہے اور میرے ہونے والے شوہر کو فون کرکے کہتا ہے ...
’یہ مجھے بلیک میل کررہا ہے اور میرے ہونے والے شوہر کو فون کرکے کہتا ہے کہ۔۔۔‘ دبئی میں مقیم پاکستانی شہری کے خلاف شکایت لے کر دبئی کی عدالت میں جانے والی برطانوی لڑکی کو ہی پولیس نے گرفتار کرلیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک برطانوی لڑکی ایک پاکستانی نوجوان کے خلاف بلیک میلنگ کی شکایت لے کر پولیس کے پاس گئی لیکن دوران تفتیش ایک ایسا شرمناک انکشاف سامنے آ گیا کہ پاکستانی نوجوان کے ساتھ برطانوی لڑکی کو بھی فوری گرفتار کر لیا گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی لڑکی کی پاکستانی شخص سے ملاقات تین سال قبل فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔ گزشتہ سال وہ ایک ہفتے کیلئے دبئی آئی اور اس دوران پاکستانی شخص کے پاس قیام کیا۔ پاکستانی شہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ خاتون کو دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ کے ایک فلیٹ پر لے کر گیا تھا جہاں ایک مولوی صاحب نے ان کا نکاح پڑھوایا تھا۔ دوسری جانب برطانوی خاتون نے پاکستانی شہری کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان تعلق ضرور تھا مگر شادی نہیں ہوئی تھی۔ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستانی شہری کو رواں سال کے آغاز میں معلوم ہوا کہ وہ برطانیہ میں شادی کرنے والی تھی تو اس نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ جب اس نے پاکستانی شہری کو بتایا کہ وہ اس کے ساتھ اپنے تین سالہ تعلق کا خاتمہ کررہی ہے تو وہ سخت مشتعل ہوگیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس نے نہ صرف فیس بک پر دونوں کے معاشقے کی تصاویر جاری کرنے کی دھمکی دی بلکہ لڑکی کے ہونے والے شوہر کے گھر والوں کو بھی فون کر کے بتایا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔

’میں گھر جارہی تھی کہ اچانک اس پاکستانی نے پیچھے سے آکر مجھے پکڑلیا اور پھر۔۔۔‘ دبئی میں غیر ملکی خاتون نے پولیس کو ایسا واقعہ سنادیا کہ جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر شرم آجائے گی

برطانوی لڑکی کی جانب سے دبئی میں مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں کے درمیان نکاح کے بغیر جسمانی تعلق رہا تھا، جس پر عدالت نے دونوں کو ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔ سزا مکمل ہونے پر دونوں کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی جاری کیاگیا ہے۔

مزید : عرب دنیا