سمنوں کی تعمیل نہ ہوسکی ،عدالت نے وزیراعلیٰ کے ہرجانہ کے دعویٰ میں عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا

سمنوں کی تعمیل نہ ہوسکی ،عدالت نے وزیراعلیٰ کے ہرجانہ کے دعویٰ میں عمران خان ...
سمنوں کی تعمیل نہ ہوسکی ،عدالت نے وزیراعلیٰ کے ہرجانہ کے دعویٰ میں عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر10ارب روپے کے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اظفرسلطان نے 21اگست تک ملتوی کر دی۔

محکمہ ریلوے میں 5بڑے افسروں کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے مصطفی رمدے عدالت میں پیش ہوئے لیکن عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،تعمیل کنندہ نے عدالت کوبتایاکہ عمران خان کے سمن کی تعمیل نہیں ہوسکی جس پرایڈیشنل سیشن جج نے سمن دوبارہ جاری کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرد ہے ،مصطفی رمدے کاکہناتھا کہ عمران خان جان بوجھ کرسمن وصول نہیں کررہے۔میاں شہبازشریف نے دعوے میں موقف اختیارکررکھاہے کہ عمران خان نے 10ارب روپے کی پیشکش کاجھوٹاالزام عائدکیاہے جس پران کی شہرت کونقصان پہنچاتاہم انہیں عمران سے 10ارب روپے ہرجانہ دلوایاجائے۔

مزید : لاہور