خواجہ آصف کی وزیراعظم بننے کی خبروں کی تردید، چوہدری نثار کی اتوار کی پریس کانفرنس سے متعلق کچھ معلوم نہیں :وزیر دفاع

خواجہ آصف کی وزیراعظم بننے کی خبروں کی تردید، چوہدری نثار کی اتوار کی پریس ...
خواجہ آصف کی وزیراعظم بننے کی خبروں کی تردید، چوہدری نثار کی اتوار کی پریس کانفرنس سے متعلق کچھ معلوم نہیں :وزیر دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نےپاناماکیس کے فیصلے میں نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں وزیراعظم بنائے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثار کی اتوار کو پریس کانفرنس سے متعلق مجھے معلوم نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘ میںگفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پوری ن لیگ اعتماد کے ساتھ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ماضی میں ایسی صورت حال میں پارٹیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی تھیں،وقت کےساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہے جواچھی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں وکلا دن بھر کی کارروائی پر بریفنگ دیتے ہیں،عدلیہ پر پورا اعتماد ہے اور اپنے کیس کی سچائی پر بھی اعتماد ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہمارے تمام وزراوزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں کام کرتے رہیں گے، ہم اس کیس سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -