قطر کے قومی بینک کے خالص منافع میں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 3.6 فیصد اضافہ

قطر کے قومی بینک کے خالص منافع میں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 3.6 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (اے پی پی) قطر کے قومی بینک نے کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ واپس نہ کئے جانے والے قرضوں کی شرح میں کمی ہے۔ بینک کی جانب سے گذشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران اس کا خالص منافع 3.5 ارب قطری ریال رہا جو کہ 2016ء کی دوسری سہ ماہی کے منافع (3.38 ارب ریال ) سے 3.6 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے جون (ششماہی) کے دوران بینک کا خالص منافع 6.7 ارب قطری ریال (1.8 ارب ڈالر) رہا جو کہ 2016ء کی پہلی ششماہی کے خالص منافع (6.25 ارب ریال) سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ بینک کا کہنا تھا کہ پہلی اور بالخصوص دوسری سہ ماہی کے دوران مؤثر اقدامات کے باعث برے قرضوں کی شرح میں کمی ہوئی جس سے خالص منافع کی شرح میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث بینک کے اکاؤنٹس سے کسی قسم کے مالی انخلاء کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزید :

کامرس -