2016 کے دوران پاکستان کی مشرق وسطی کے ممالک کو37.4 ملین ڈالر کی برآمدات

2016 کے دوران پاکستان کی مشرق وسطی کے ممالک کو37.4 ملین ڈالر کی برآمدات

اسلام آباد(آن لائن)سال 2016 کے دوران پاکستان نے مشرق وسطی کے ممالک کو37.4 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جو ان ممالک کی مجموعی درآمدات کے تقریبا ایک فیصد کے مساوی ہیں۔ مشرق وسطی کے ممالک کی عالمی تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق مشرق وسطی کے پانچ ممالک کی سالانہ درآمدات 46 ارب ڈالر کے قریب ہیں جبکہ ان ممالک کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 251 ارب ڈالر ہے اسی طرح ان ممالک کی آبادی 70ملین افراد کے قریب ہے رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے ممالک قزاخستان، کرغزستان،ترکمانستان ، تاجکستان اور ازبکستان کی فی کس سالانہ آمدنی 3 ہزار577 ڈالر سے زائد ہے۔

مزید : کامرس